مرالی والہ :ادھار کی رقم مانگنے پر دکاندار پر تشدد باپ
تتلے عالی(نامہ نگار)ادھار کی رقم مانگنے پر دکاندار پر تشدد، باپ بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مرالی والہ کے وقاص نے محلہ میں دکان بنائی ہوئی ہے گزشتہ روز عمران دکان پر آیا جس سے ادھار کی رقم مانگی تو ملزم مشتعل ہوکر اندر داخل ہوگیا اور مکوں سے تشدد کیا بعد ازں دو بیٹوں اسد، شہروز دو نامعلوم کے ہمراہ آیا،گھر کی چھت پر چڑھ کر اینٹیں ماریں جس سے دروازہ اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔