مزدور نے شادی شدہ خاتون کو اسلحہ کے زورپر بے آبرو کردیا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)گھر میں مزدوری کرنے والے مزدور نے شادی شدہ خاتون کو اسلحہ کے زورپر بے آبرو کردیا۔
سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع کورووال کی رہائشی
(ک ،ش) اپنے بچوں کے ہمراہ مکان کی چھت پر سوئی ہوئی تھی کہ ملزم جو ایک ماہ قبل انکے گھر مستری کیساتھ مزدوری کرتا تھا رات کی تاریکی میں عقب سے چھت پر آگیا اوراسلحہ کے زورپر چارپائی پر سوئی خاتون کو اٹھا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔