ڈمپر کھلے عام دن کوچلنے لگے

 ڈمپر کھلے عام دن کوچلنے لگے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردو نواح کے دیہاتوں میں ریت سے بھرے بھاری ڈمپر دن کے اوقات میں کھلے عام چل رہے ہیں جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حادثات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

 اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی سید پور روڈ، گوندل روڈ، پسرور روڈ، ہیڈ مرالہ روڈ،باجرہ گڑھی روٹ پر بھاری گاڑیوں کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔تاہم اسکے باوجود کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جارہی۔ اہل علاقہ نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دن کے وقت ڈمپروں کی آمدورفت پر پابندی لگائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں