ایم ایس گو جرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال احکامات پر عمل نہ کرنے پر ایم معطل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )سرجن میڈیکل لیگل کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر ایم ایس گو جرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حنا ریاض کو معطل کر دیا گیا ۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی ایڈیشنل پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حنا ریاض چٹھہ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔ معطلی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ایم ایس نے وقتاً فوقتاً جاری ہونیوالے ایس او پیز اور میڈیکولیگل ورک کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی، جسے نااہلی اور بدانتظامی قرار دیتے ہوئے پیڈا ایکٹ 2006 کی سیکشن6کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔معطلی پرڈاکٹر حنا ریاض کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔