محلہ بجلی گھر میں تجاوزات کی بھرمار‘کارروائی کا مطالبہ
ٍسیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محلہ بجلی گھر میں تجاوزات کی بھرمار، علاقہ مکینوں کا گزرنا محال ہوگیا۔
یونین کونسل شہاب پورہ کے علاقہ محلہ بجلی گھر گلی قبرستان والی شاہ ابدال میں جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمارسے گزرنا محال ہوچکا ہے ۔ ہر گھر نے اپنے سامنے کئی کئی فٹ تھڑے اور بالکونی بنا رکھی ہے شہریوں نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔