ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر دکاندار فٹ پاتھ پر قابض ‘راستہ بند

ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر دکاندار فٹ پاتھ پر قابض ‘راستہ بند

راہگیروں کومشکلات‘پیر افورس شکایات کے باوجود کارروائی سے قاصر

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ سمبڑیال روڈ پر دکاندارو ں نے فٹ پاتھ پر سامان رکھ کر راہگیروں کا راستہ بند کردیا ۔پیرا فورس شکایات کے باوجود کاروائی کرنے سے قاصر سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر صوبیدار بازار اور گلی تار والی کے قریب دکاندروں نے اپنا سامان دکانوں سے تجاوز کرکے فٹ پاتھ کے دونوں اطراف رکھ کر راستہ بند کررکھا ہے اگر کوئی شہری انہیں سامان سائیڈ پر یا اپنی حدود میں کرنے کاکہے تو دکاندار بحث کرتے ہوئے جھگڑا کرناشروع کردیتے ہیں سمبڑیال روڈ ڈسکہ کے شہریوں نے بتایاکہ اس بارے پیرافورس کے آفس میں بھی شکایات کی گئی ہیں ،راستہ بندکرنے کی نشاندہی کے باوجود بھی پیرافورس نے دکانداروں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور خامو ش تماشائی کاکردارا دا کررہی ہے ۔بعض دکانداروں نے اپنی موٹرسائیکلیں بھی فٹ پاتھ پر کھڑی کرکے راستہ بند کررکھاہے تاکہ کوئی بھی شہری یہاں سے نہ گزر سکے ۔ڈسکہ کے شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پرپیرا فورس والوں نے بتایاکہ ہمیں دوسرے کاموں سے فرصت ہی نہیں ملتی جب وقت ملے گا تو اس معاملہ کوبھی دیکھ لینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں