ممتاز ماہر تعلیم آصف ہنجرا کی صاحبزادی ایمان آصف کا اعزاز

ممتاز ماہر تعلیم آصف ہنجرا کی  صاحبزادی ایمان آصف کا اعزاز

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)ممتاز ماہر تعلیم آصف ہنجرا کی صاحبزادی ایمان آصف نے انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کرغزستان سے ایم بی بی ایس کا امتحان نمایاں پوزیشن کیساتھ پاس کر لیا۔

کرغستان میں منعقدہ کانووکیشن میں انہیں ایم بی بی ایس کی ڈگری دی گئی ڈاکٹر ایمان آصف کی اس شاندار کامیابی پر دوست احباب، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے آصف ہنجرا کو مبارکباد دیتے ہوئے بیٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے دعا کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں