حافظ آباد:سپورٹس جمنازیم کا کام اڑھائی سال بعد بھی ادھورا
وزیر کھیل کا دورہ بھی کارگر ثابت نہ ہوسکا ، انتظامیہ متعلقہ ٹھیکیدار کے سامنے بے بس
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)کنٹریکٹر کی سستی، لاپروا ئی اور غفلت کے باعث سپورٹس جمنازیم کا تعمیراتی کام اڑھائی سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکا،سینکڑوں کھلاڑی کئی ماہ سے انڈور گیمز کی سہولت سے محروم، ٹھیکیدار مبینہ طور محکمہ سپورٹس سے کروڑوں روپے وصول کرکے غائب ہو گیا ،صوبائی وزیر کھیل کے دورہ کے باوجود سپورٹس جمنازیم کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا،انتظامیہ متعلقہ ٹھیکیدار کے سامنے بے بس، ٹھیکیدار کے منشی نے اپنی ر ہائش اور ڈیرہ داری کیلئے اے سی کمروں پر قبضہ جما لیا اور سارا دن ایئر کنڈیشنر کمروں میں پر سکون،ٹھنڈے ماحول میں موجیں کرنے لگا، قومی رینکنگ کے کھلاڑیوں سمیت بیڈ منٹن ایسوسی ایشن اور مقامی کھلاڑی جمنازیم کی تاخیر اور ٹھیکیدار کی سستی اور لاپروا ئی پر سراپا احتجاج بن گئے ۔مقامی کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز،صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے اپیل کی ہے کہ سپورٹس جمنازیم کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرایا جائے ۔