نوسرباز خاتون شہری سے موٹر سائیکل ہتھیا کرغائب
راہوالی(نمائندہ دنیا ) نوسرباز خاتون شہری سے موٹر سائیکل ہتھیا کر لے گئی۔
محلہ شریف پورہ کا فضل حسیب شام کوڈی سی کالونی سے موٹر سائیکل پرگھر آرہا تھا کہ نرسری کے قریب خاتون نے روک کر کہا اے ٹی ایم کارڈ گھر بھول آئی ہوں مجھے موٹر سائیکل دو ،گھر سے اے ٹی ایم کارڈ لے کر بینک سے رقم نکال کر واپس کر دونگی تواس نے باتوں میں آکر خاتون کو موٹر سائیکل دیدیا بعد ازاں اسکا دو گھنٹے انتظارکیا مگر وہ نہ آئی ۔کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments