نئے ڈی سی کاڈسکہ کا پہلا دورہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

نئے ڈی سی کاڈسکہ کا پہلا دورہ  انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

موترہ(نامہ نگار)ضلع سیالکوٹ میں نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کا ڈسکہ کا پہلا دورہ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔

افسر وقت پر دفاتر پہنچ گئے ۔ سول ہسپتال کے ڈاکٹرز ،ایم ایس اور ڈی ایم ایس بغیر منہ دھوئے ہی ہسپتال پہنچ گئے اور صفائی کے کاموں کی نگرانی اورمریضوں کیساتھ اتنا اچھا برتاؤ کرتے رہے مگر ڈپٹی کمشنر سول ہسپتال کا دورہ کئے بغیر ہی واپس چلے گئے ۔ مریضوں نے ڈپٹی کمشنر سے مہینے میں کم ازکم ایک بار د ورہ کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ انہیں کچھ ریلیف مل سکے ۔انکاکہناہے کہ ڈاکٹرز نے خوارکرناوطیرہ بنارکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...