جامکے چٹھہ سے ملحقہ دیہات کو جانیوالی سڑکیں خستہ حال
کھڈے پڑنے سے سفرکرنامشکل،تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز جاری کرنیکامطالبہ
جامکے چٹھہ (نامہ نگار)جامکے چٹھہ سے ملحقہ دیہی علاقوں کو جانیوالے بیشتر لنک روڈ خستہ حالی کا شکار ہونے پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ٹوٹ پھوٹ، گہرے کھڈوں کی وجہ سے سفر کرنادشوار ہوگیا ۔ جامکے چٹھہ سے لنڈ پور روڈ، جامکے چٹھہ تا بڑا پنڈ جھام والا روڈ، جامکے چٹھہ تا جتی شاہ رحمن و منچر چٹھہ روڈ، جامکے چٹھہ تا ڈھپی حسن والی روڈ اور پنڈوری خورد ریلوے روڈ عرصہ دراز سے تعمیرومرمت کی منتظر ہیں۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بارش پر ان سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے ، موٹر سائیکل سواروں، طلبہ، کسانوں اور مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ متاثرہ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے فوری فنڈز جاری کرنے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments