پٹرولیم قیمتوں کا تعین 15دن بعد کیاجائے :ڈیلرز
ہفتہ وار تعین سے کاروبار نہیں چل سکتا،گراس مارجن 8فیصد فکس کیا جائے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پٹر ولیم مصنوعات کی نئی پالیسیوں اور گراس مارجن کیخلاف پٹرول مالکان میں تشویش پائی جانے لگی، حکومت سے پٹرولیم نرخ 15دن برقرار رکھنے اور مارجن ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر مہر اشرف، جنرل سیکرٹری طاہر یاسین ،وائس پریذیڈنٹ میاں توصیف، سینئر وائس پریزیڈنٹ میاں نوید مالک نے پریس کانفرنس کرتے کہا گراس مارجن کو 8فیصد فکس کیا جائے پٹرولیم قیمتوں کا ہفتہ وار تعین اور تبدیل کرنے سے نہ ہی کاروبار چل سکتا ہے اور نہ ہی عوام کیلئے قابلِ قبول ہے ۔ وزیر اعظم،وزیر پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا پٹرولیم ڈیلرز سے مشاورت کرکے پالیسی کو ڈی یگولیٹ کریں اور پٹرولیم قیمتوں کا تعین کم از کم 15دن بعد کیاجائے تاکہ کاروبار سنبھل سکیں اور عوام بھی پریشانی سے بچ سکیں ۔ سخت حکومتی پالیسیوں ، آئے روز نت نئے تجربات، ٹیکسیشن مسائل اوربھاری اخراجات سے پٹرول پمپ مالکان کیلئے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments