تتلے عالی:سیم نالہ بپھر گیا ،لوگ محصور ،زندگی مفلوج
پانی گوداموں ، دکانوں میں داخل ، لاکھوں روپے کے چاول ،سامان برباد
تتلے عالی (نامہ نگار) موسلادھار بارش دوسرے روز بھی جاری رہی، سینکڑوں قبریں زمین بوس ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب شروع ہونے والی بارش منگل اور بدھ کے روز بھی جاری رہی ،ضلع کونسل،تحصیل انتظامیہ کی جانب سے مون سون سے قبل نکاسی آب کیلئے اقدامات نہ ہونے کے باعث تتلے عالی کا سیم نالہ بپھر گیا، مختلف محلوں، گلیوں، بازاروں میں کھڑے پانی کے باعث لوگ گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ،کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،بارشی پانی سے نوشہرہ روڈ پر واقع قدیمی قبرستان،اسلام پورہ قبرستان،مسیحی قبرستان،مرالی والہ،گھمن والہ سمیت دیگر علاقوں میں سینکڑوں قبریں زمین بوس ہو گئیں،مقامی قبرستان کمیٹیاں بھی مسائل حل کر انے میں ناکام دکھائی دینے لگیں،نوشہرہ روڈ پر بارشی پانی گوداموں،دکانوں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کے چاول ودیگر سامان برباد ہوگیا،ضلع کونسل انتظامیہ کی جانب سے سیم نالہ کی صفائی کیلئے بھجوائی گئی کرین مشین نصف گھنٹے بعد ڈیزل ختم ہونے کا بہانا بنا کر لوٹ گئی،تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر دھان،سبزی کے کھیت پانی میں ڈوب گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments