انسانی سمگلر کو 19 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

 انسانی سمگلر کو 19 سال قید اور  6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سپیشل جج سنٹرل ٹو گوجرانوالہ نے انسانی سمگلر کو 19 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

اعجاز فیصل نے شہری کو سپین میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 34 لاکھ روپے لئے تاہم سپین بھیجنے کے بجائے موریطانیہ منتقل کیا جہاں متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ملزم نے مزید 22 لاکھ روپے لئے اور متاثرہ شخص کو سمندر کے راستے سپین بھجوانے کی کوشش کی، دورانِ سفر متاثرہ شخص مزید تشدد کا شکار ہوا اور جان کی بازی ہار گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...