پی ایم اے گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ختم نبوت کانفرنس

پی ایم اے گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت ایمان کا حصہ ،نبی کریم ؐ کاذکر سر بلند رہے گا:رضا ثاقب ودیگرکاخطاب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ختمِ نبوت کانفرنس جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال (گوندلانوالہ) میں ہوئی۔ نامورسکالرز ڈاکٹر حافظ غلام مصطفی، پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی نے ختم نبوت کے موضوع پر روشنی ڈالی ۔ علامہ ثاقب رضا کا کہنا تھا قادیانیت کو کافر قرار دینے کا سہرہ ڈاکٹروں کو جاتا ہے ۔ نشتر میڈیکل کالج سے اٹھنے والی ایمانی لہر نے مولانا شاہ احمد نورانیؒ کی سرپرستی میں اس معاملے کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا اور بلاخر قومی سطح پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر ختم نبوت پر اپنا پہرہ مزید مضبوط کر دیا۔ حافظ غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ سوچے سمجھے بیرونی ایجنڈے کے تحت مرزا قادیانی سے اعلان نبوت کروایا گیا۔ وقت نے ثابت کیا کہ اللہ اور اسکے رسولؐ کے گستاخ دنیا میں نشان عبرت بنے اور ایسے لوگوں کا آخرت میں جہنم ٹھکانا ہو گا ۔نبی کریم ؐ کا ذکر پندرہ برسوں کے بعد بھی سربلند ہے اورتاقیامت سر بلند رہے گا۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ صدر پی ایم اے گوجرانوالہ کیپٹن ڈاکٹر عارف الرحمن نے کہا ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی اور اہم جزو ہے اور اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ موجودہ مبارک ایامِ ربیع الاول میں ایسی محافل اور کانفرنسز محبتِ رسول ؐاور دینی وابستگی کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔کانفرنس میں پی ایم اے گوجرانوالہ کے عہدیداران، سینئر و ینگ ڈاکٹرز، میڈیکل کمیونٹی و سٹوڈنٹس، گوجرانوالہ میڈیکل کالج، الائیڈ ہسپتالوں کی انتظامیہ اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر عمیر اکرام نے تمام ڈاکٹرز بالخصوص منتظمین کمیٹی، پیما، وائے ڈی اے ، جی ایم سی اسلامک سوسائٹی، ہسپتال کے طبی عملے کا اس بابرکت اور روحانی کانفرنس کے انتظامات اور بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔کانفرنس کے اختتام پر پیر زادہ ثاقب رضا مصطفائی نے خصوصی دعا کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...