علی پور چٹھہ میں جشن میلاد النبیؐ پر درود و سلام کی صدائیں

علی پور چٹھہ میں جشن میلاد النبیؐ  پر درود و سلام کی صدائیں

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پور چٹھہ میں جشن میلاد النبی ؐ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہر کی فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں۔ بچے ، بوڑھے اور جوان سب ہاتھوں میں سبز پرچم اٹھائے جلوسوں میں شریک ہوئے ۔

مدینہ چوک جامع مسجد عطائے مصطفی ؐ سے جلوس زیر صدارت پیر غلام رسول اویسی آستانہ عالیہ اویسیہ برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محلہ درس القرآن پہنچا، جہاں مقررین نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ دوسرا جلوس جامع مسجد فیضان مدینہ سے نماز ظہر کے بعد روانہ ہوا، جو مختلف راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ فیضان مدینہ میں اختتام پذیر ہوا۔ مقررین نے کہا کہ نبی کریم ؐدونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے آپؐ نے اپنے اعلیٰ اخلاق اور کردار سے جہالت زدہ معاشرے کو روشنی بخشی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...