حیدری سے شمعون چوک تک ماڈل بازار کے فیز ٹو کا کام شروع
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا کی کاوشوں سے نوشہرہ ورکاں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے اس حوالے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے حیدری چوک سے شمعون چوک تک ماڈل بازار کے دوسرے فیز کا تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔
اس موقع پر مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ماڈل بازار کے منصوبے کی تکمیل سے شہر میں جدید اور خوبصورت تجارتی مرکز کی سہولت میسر آئے گی ۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر امین منج، جنرل سیکرٹری شاکر چوہدری، عبدالوارث تفتہ، راجہ آزاد اور شہریوں نے ماڈل بازار فیز ٹو کے تعمیراتی کام کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments