ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ و امن کانفرنس
امن، برداشت، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کاعزم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ وامن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کی۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علما کے علاوہ سکھ، ہندو اوردیگر اقلیتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔کانفرنس میں ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر صولت حیات وٹو، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو اور کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ سمیت دیگر افسرو معززین بھی شریک ہوئے ۔ کانفرس سے علما بشمول رکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عزیر محمود الازہری، رکن اسلامی نظریاتی کونسل و رکن قرآن بورڈ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد، کرامت عباس حیدری کے علاوہ سردار جسکرن سنگھ، بشپ سراج مسیح، صدر پاسٹر الائنس مارک ہنری اور پنڈت جشپال نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیرت النبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے میں امن، برداشت، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ علما معاشرے میں امن، بھائی چارے ، رواداری اور برداشت کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments