ون یونٹی ویژن گروپ کی حمایت، قائدین ، ممبران کوظہرانہ
تاجررہنمائوں کاچیمبر الیکشن میں کامیابی پر شہر کی ترقی ،یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان
راہوالی (نامہ نگار)چیمبر آف کامرس صنعتکاروں، تاجروں کے مسائل کو حل اور شہریوں کی خدمت کرنے کی روایات کو زندہ رکھے گا پچھلے برسوں کی طرح 19اور 21ستمبر کو ہونے والے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرکے شہر کی تعمیر و ترقی کے علاوہ یونیورسٹی جیسا پراجیکٹ دینگے ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس کے اگلے ماہ ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے والے ون یونٹی ویژن گروپ کے قائدین اخلاق بٹ، صدر چیمبر علی ہمایوں بٹ، سابق صدور ملک ظہیر ، شعیب بٹ اور امیدواران برائے صدر، شیخ عاصم اشفاق اور شیخ شعیب و دیگر نے راہوالی کی سماجی شخصیت خالد پرویز بلو بٹ کی طرف سے ساتھیوں سمیت ون یونٹی ویژن گروپ کی حمایت کا اعلان کرنے کے موقع پر قائدین و ممبران کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر کیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق ناظم شرقی راہوالی الیاس اشرف جندریا نے ادا کیے ۔ مقررین نے کہا ظہرانے میں ممبران کی بھرپور شرکت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ستمبر میں الیکشن میں ون یونٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔
سابق صدر چیمبر آف کامرس ملک ظہیر، شعیب بٹ اور اخلاق بٹ نے خطاب میں کہا چیمبر آف کامرس کے عہدیدار شہرکے مسائل اجاگر کریں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ گکھڑ سے ایمن آباد تک تعمیر میٹرو بس جیسے منصوبہ کی تعمیر میں رکاوٹیں دور کرائیں۔ اس موقع پر امتیاز ساہی، سیٹھ حنیف، ساجد اکرام لون سابق ممبر کینٹ بورڈ، نعیم مغل، وقاص مالک ڈھڈی ایڈووکیٹ، حمزہ مالک ڈھڈی، عارف ڈھڈی، اکرم ڈھڈی، شہزاد عارف ڈھڈی، مبین خاں، ملک شہادت اعوان ،رانا رمضان صدر واپڈاٹائون، چاند چیمہ نائب صدر ڈی ایچ اے ڈیلرز ایسوسی ایشن، شبیر بٹ، عمران مالک وڑائچ و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ خالد پرویز بلو بٹ نے کہا انشا اﷲ 19اور 21ستمبر کو ون یونٹی ویژن گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments