حافظ آباد سے 3بڑے عید میلاد النبیؐ جلوس نکالے گئے
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)حافظ آباد میں حضور نبی کریم ؐ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے شہر سے نکالے جانے والے عید میلاد النبیؐ کے تینوں بڑے جلوسوں میں شرکت کی اور مقامی علما،امن کمیٹی ارکان اور جلوسوں کے منتظمین وسیم الحسن نقوی،غلام مصطفی سلطانی، وسیم عطاری سمیت دیگر رہنماؤں اور قائدین سے ملاقات کی۔جلوسوں کے مقامات اور روٹس پر ضلعی انتظامیہ،میونسپل کمیٹی نے تمام انتظامات کو یقینی بنایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments