تتلے عالی میں میلادالنبیؐ عقیدت واحترام سے منایا گیا

 تتلے عالی میں میلادالنبیؐ عقیدت  واحترام سے منایا گیا

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں میلادالنبیؐ عقیدت واحترام سے منایا گیا۔

مساجد، مدارس، گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔تتلے عالی کاقدیمی ومرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ المعروف ایک مینار والی مسجد سے صبح8بجے شروع ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا تتلے عالی مین چوک میں پہنچا جہاں پرعلمانے خطابات کئے ۔شرکا جلوس کیلئے جگہ جگہ لنگر،دودھ مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ کامونکی روڈ مرکزی جامع مسجدسید نافاروق اعظم ؓمیں شرکاکیلئے لنگرکا انتظام کیا گیا۔علاوہ ازیں تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دن بھر حلوہ پوری،نان چنے ،پائے ، شکرپارے ،جلیبیاں بھی تقسیم کی جاتی رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...