کشمیر کالونی :سیوریج مسئلہ حل کیلئے پائپ لائن کا افتتاح
پائیدار پائپ سے سیوریج کی بار بار خرابیوں سے نجات ملے گی:نواز چوہان
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی و مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کشمیر کالونی میں سیوریج کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے پائپ لائن کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر نواز چوہان کا کہنا تھا کہ کشمیر کالونی سے ڈسپوزل پوائنٹ تک کروڑوں روپے کی لاگت سے پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ جدید اور پائیدار پائپ کے باعث علاقہ میں سیوریج کی بار بار خرابیوں سے اہل علاقہ کو مستقل نجات مل جائے گی۔حلقہ پی پی 62میں درجنوں منصوبے مکمل ہو چکے اور متعدد پر کام جاری ہے ، بلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ مزید آگے بڑھائیں گے ، حلقہ کی یکساں ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ، انشا اللہ ہر گلی ، محلے کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments