وزیرآباد میں عید میلاد النبی ؐ کی محافل ،جلوس نکالے گئے

 وزیرآباد میں عید میلاد النبی ؐ کی محافل ،جلوس نکالے گئے

مرکزی میلاد جلوس میں پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی ودیگرکااسوہ حسنہ پرخطاب

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد میں جشن عید میلاد النبی ؐانتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہر بھر میں مختلف مقامات پر محافل کا انعقاد کیا گیا، جلوس نکالے گئے ، نیاز تقسیم کی گئی جبکہ عاشقانِ رسول ؐنے بارگاہِ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ مرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ اسٹیشن والی سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مثمن برج پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی، راجہ اعجاز اللہ خان،علامہ حماد الدین صدیقی،گوھر رشید،راجہ کرم اللہ خان،قاری سعید احمدارشد،عمران رسول بٹ، مہر عرفان رفیع، مصحف ہزاروی، شاہد اسلام بھٹہ، ذوہیب بھٹہ، راجہ بلال مصطفی، راجہ متین، خالد سعید، خالد وڑائچ ودیگرنے شرکت کی۔ انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس بھی نکالا گیا جسکی قیادت پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی، ودیگر نے کی۔ دعوت اسلامی، سیفی برادران اور اہل سنت کی مختلف تنظیموں نے بھی جلوس نکالے ۔ گھروں، دکانوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں کو خوبصورت جھنڈیوں، برقی قمقموں اور دیگر آرائشی سامان سے سجایا گیا ۔اس موقع پر روفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی، راجہ اعجاز اللہ خان، قاری سعید ارشد، علامہ حماد الدین صدیقی نے خطاب میں کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کی آمد پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ۔ آپ ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی معاشرے میں محبت، اخوت، بھائی چارے اور امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ سیرت مصطفیٰ ؐکو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...