اصلاح امت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید میلاد النبی ؐ کا بڑا جلوس
مفتی عثمان رضا مدنی ،مولانا آصف خاں ودیگرمقررین کااسوہ حسنہ اپنانے پر زور
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں جشن میلاد النبی ؐ کا دوسرا بڑا جلوس اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام نکالاگیا ۔جلوس پل نہر بی آربی سے شروع ہوکر شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتا پل نہر بی آربی پر اختتام پذیر ہوگیا ۔جلوس کی قیادت اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے صدر مفتی عثمان رضا مدنی ’نائب صدرحافظ صداقت ’جنرل سیکرٹری حافظ افضال سندھو’سرپرست اعلیٰ مولانا آصف خاں ’مولانا ساجد سلطانی ’قاری ریحان ’حافظ محسن عطاری ’ عتیق ساجد’حسن علی طاہر چوہدری عدنان فیصل گورائیہ ’مزمل سونی ودیگر نے کی ۔مفتی عثمان رضامدنی ’حافظ صداقت ’حافظ افضال سندھو اور مولاناآصف خاں نے خطا ب میں کہاکہ عید میلاد النبیؐ ؐ کی خوشیوں کو لفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا آپ ؐ سے دین کی تکمیل کااعلان کروایا گیا آپ ؐ کا نام بھی ختم نبوت پر دلالت کرتا ہے تعلیمات رسول ؐ سے جہالت کا دور ختم ہوا ضرورت اس امر کی ہے کہ نظام مصطفی ؐ کو روئے زمین پر نافذ کیاجائے ،نبی کریم ؐ سے محبت کا عملی تقاضا انکی سیرت اور احکامات کی پیروی کا متقاضی ہے آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخر الزماں ؐ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے حضور پاک ؐ نے خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر انسانی حقوق کا مکمل ضابطہ پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments