جماعت اہلسنت راہوالی نے عید میلاد النبی ؐکا مرکزی جلوس نکالا
پروفیسر شبیر چشتی، علامہ عطا المصطفیٰ ودیگرعلماکا اسوہ حسنہ پر خطاب،لنگر تقسیم
راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )جماعت اہلسنت راہوالی کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ؐکا مرکزی جلوس پروفیسر شبیر حسین چشتی، علامہ امین چشتی، علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل چشتی، مسلم لیگ ن کے رہنما خالد پرویز بلو بٹ، ڈاکٹر احمد بشیر رضوی و دیگر علماکی زیر قیادت صبح 9بجے ریلوے سٹیشن سے شروع ہوکر روایتی سے ہوتا جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القران میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں محفل نعت اور ختم شریف کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔ شرکا نے علامہ حنیف چشتی ؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ جلوس کے راستوں پر علمانے آقائے دوجہاں ؐکی سیرت پاک پر تقاریریں کیں ۔ سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ چوہدری نواز حفیظ، سابق ممبر کینٹ بورڈ چوہدری کاشف حفیظ نے ریلوے روڈ، اصغر پہلوان اور انکے بھائیوں نے ڈیرہ رحیم بخش پہلوان مرحوم اور مسجد انبالوی کے قریب سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ غلام قادر وڑائچ، سابق ممبر کینٹ بورڈ غلام محی الدین وڑائچ، حافظ ضیا الدین وڑائچ، چوہدری کریم حسن بھنڈر ، مین بازار میں سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ میاں ندیم اکرم، مسلم لیگ ن کے سینئر ضلعی نائب صدر عمران خان شیروانی، سینئر صحافی سرور انصاری، مبین خان اور انکے ساتھیوں نے مین بازار محلہ انصاریاں میں جلوس کا پرتپاک استقبال کیا ۔ جامعہ چشتیہ میں جلو س کے اختتام پر راستوں کو سجانے والے نوجوانوں کو انعامات تقسیم کیے گئے ۔ علاوہ ازیں راہوالی کی روحانی شخصیت الحاج سائیں حبیب الرحمن نوشاہی، صاحبزادہ فیض رسول نوشاہی، قاری آصف نوشاہی طاہر رشید باجوہ، ابراہیم نوشاہی، خرم حمید بٹ، امانت آرائیں کی زیرقیادت میلاد النبیؐ کا جلوس دربار حبیب الرحمن نوشاہی سے نکالا گیا ۔اختتام پرمحفل نعت خوانی وسماع کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments