ڈی سی کا جیل،ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شیلٹر ہوم کا دورہ
عید میلاد النبی ؐ پر مٹھائی تقسیم کی ہسپتال میں آگ بھجانے کے آلات کامعائنہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے عید میلاد النبی ؐ کے موقعہ پر ڈسٹرکٹ جیل،ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اورجیل قیدیوں،ہسپتال میں زیر علاج مریضوں،انکے لواحقین اور شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین میں مٹھائی تقسیم کی۔ڈسٹرکٹ جیل میں میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری تہور حسین تارڑ ،جیل سپرنٹنڈنٹ ملک مدثر خاں اورایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کی بیرکس کا دورہ کیا اور وہاں محکمہ جیل خانہ جات کے مینول کے مطابق انہیں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسوہ حسنہ پر خطاب بھی کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مختلف شعبہ جات میں نصب آگ بھجانے کے آلات کا معائنہ کیا۔ایم ایس اورڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر حافظ عبدالرشید بھی انکے ساتھ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور بالخصوص بچوں کی حفاظتی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت قابل برداشت نہیں ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments