کامونکے :نوجوان نے مبینہ لین دین پر خودکشی کر لی

کامونکے :نوجوان نے مبینہ  لین دین پر خودکشی کر لی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ٹبہ محمد نگر (ممتاز پارک)کے رہائشی نوجوان نے مبینہ طور پر رقم کے لین دین پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

ذرائع کے مطابق 28سالہ حمزہ کا کچھ عرصے سے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا، جس سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا، واقعے کے بعد اہلخانہ اور مقامی افراد فوری موقع پر پہنچ گئے اور حمزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ حمزہ چار بچوں کا باپ تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...