تاجروں کے ویزامسائل پر اقدامات جاری:چینی قونصل جنرل
تجارت کے فروغ کیلئے تاجروں کو 5سالہ ویزا جاری کیا جائے :علی ہمایوں ،اخلاق بٹ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)لاہور میں تعینات چین کے نئے قونصل جنرل سن یان نے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، جہاں صدر چیمبر علی ہمایوں بٹ، سابق صدر اخلاق بٹ، عہدیداران اور اراکینِ مجلسِ عاملہ نے انکا پرُتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں پاک چین دوطرفہ تجارت، ویزا آسانیوں، ماحولیاتی تعاون اور صنعتی اشتراکِ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ نے خطاب میں کہا گوجرانوالہ 34 مختلف صنعتی کلسٹرز پر مشتمل صنعتی مرکز ہے جو چین کو ہونے والی ملکی برآمدات کا 10 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے قونصل جنرل کے سامنے اہم تجارتی تجاویز رکھتے کہا کہ دوطرفہ تجارت میں توازن قائم کرنے کیلئے ماضی کی طرح گوجرانوالہ چیمبر کے ذریعے کینٹین فیئر کے باقاعدہ انویٹیشن لیٹرز کا سلسلہ بحال کیا جائے ۔ اسکے علاوہ انہوں نے انڈسٹری کو جدید بنانے اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے ماحول دوست ٹیکنالوجی اور جدید مشینری کی سہولت کیلئے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ اخلاق بٹ نے زور دیا کہ طویل و پیچیدہ طریقہ کار ختم کر کے بہترین ریکارڈ رکھنے والے تاجروں کو 5 سالہ ملٹی پل بزنس ویزا جاری کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments