راہوالی :کار سواروں کا راستہ نہ ملنے پر با پ بیٹے پر تشدد
راہوالی (نمائندہ دنیا )آہنی راڈ مار کر ایک شخص کے ہاتھ کا انگوٹھا توڑ دیا جبکہ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
گرجاکھ کا رہائشی فضل الرحمن بیٹے عثمان کے ہمراہ راہوالی آرہا تھا کہ ڈی سی کالونی کے سامنے کارسواروں نے گالیاں دیتے ہوئے کہا موٹر سائیکل پیچھے کر و ،تمیز سے با ت کرنے کا کہا تو اتر کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ، ڈرائیور نے گاڑی سے آہنی راڈ نکالا اور مارکر انگوٹھا توڑ دیا جبکہ بیٹے کو بھی زدوکوب کیا ۔راہگیروں نے دونوں کی جان چھڑا ئی ، باپ بیٹے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، میڈیکل حاصل کرکے ملزم ریاض و دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments