120 کلو بھنگ برآمدگی کیس ،مجرم کو 14 سال قید
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے 120 کلو بھنگ کی برآمدگی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ۔ فاضل جج نے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید با مشقت کا حکم دیدیا۔
ملزم کو سی ایف پنجاب کی ریڈنگ ٹیم نے ڈیر ے سے گرفتار کیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ صاحبزادہ نقیب شہزاد کی عدالت میں 120 کلو بھنگ کی برآمدگی کا مقدمہ ملزم اللہ دتہ کے خلاف زیر سماعت تھا۔ فیصلہ کی بعد عدالت میں تعینات اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا کاشف نے میڈیا کو بتایا کہ مجرم اللہ دتہ کو 14 سال قید با مشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا گیا ہے ۔ پراسیکیوٹر کے مطابق مقدمہ سی این ایف تھانہ میں 5 اکتوبر 2025 کو درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق سی این ایف پنجاب کی ریڈنگ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ڈسکہ کے علاقہ میں ایک ڈیر ے پر چھاپہ مار کر 120 کلو بھنگ برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments