لالہ موسیٰ میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو،دورانیہ 6گھنٹے تک پہنچ گیا
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو،دورانیہ 5سے 6گھنٹے تک پہنچ گیا۔۔۔
شہری مشکلات کا شکار بچے بڑے و مریض سب گرمی سے نڈھال ،لالہ موسیٰ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تقریباً 5 سے 6 گھنٹے تک جا پہنچا ہے جس سے دن بھرکے تھکے ہوئے سفید پوش، مزدور، ریڑھی ،رکشہ والے عوام کا رات کاسکون بھی تباہ ہوکررہ گیا،شہریوں نے مقامی ایم این اے ،ایم پی اے سے مطالبہ کیاہے کہ لالہ موسیٰ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments