حافظ آباد :تیز رفتار رکشہ الٹنے سے 2 افراد زخمی
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )تیز رفتار رکشہ الٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔
جگا والا روڈ پر حمزہ پٹرولیم کے قریب تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر بروقت پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ٹراما سینٹر ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments