نبی کریم ؐ کی تعلیمات عالم انسانیت کیلئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں:حاجی زاہد

 نبی کریم ؐ کی تعلیمات عالم انسانیت کیلئے  رہنمائی کا سرچشمہ ہیں:حاجی زاہد

گجرات(سٹی رپورٹر )سابق چیئرمین پاٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن حاجی محمد زاہدنے کہا ہے کہ حضورنبی رحمت ؐ کی ذات اقدس کائنات کیلئے باعث رحمت ہے آپؐ کی ولادت سے کائنات کی تاریکیوں میں روشنی پھیل گئی۔

 انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ؐ نے اپنی حیات مبارکہ میں وہ عظیم انقلاب برپا فرمایا جس کی مثال تاریخ انسانی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ ؐنے عدل مساوات،اخوت اور انسانیت کے جو اصول عطا فرمائے وہ آج بھی عالم انسانیت کیلئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی انفرادی واجتماعی زندگیوں کو نبی رحمت ؐ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...