ڈسکہ:ترقیاتی منصوبے ،دھول کے با عث آلودگی میں اضافہ

ڈسکہ:ترقیاتی منصوبے ،دھول کے با عث آلودگی میں اضافہ

ایس او پیز مکمل نظر انداز،سانس اور سینے کے امراض میں مبتلا افراد کو مشکلات

ڈسکہ(نمائندہ د نیا )شہر میں عرصہ دراز سے جاری مختلف ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کے باعث اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر گردوغبار کے بادل چھائے رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث سانس اور سینے کے امراض میں مبتلا افراد کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی کھدائی، تعمیراتی ملبے اور خشک مٹی کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت کے دوران گردوغبار فضا میں شامل ہو جاتا ہے جس سے موٹر سائیکل سواروں، دکانداروں، راہگیروں اور خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈسکہ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعمیراتی مقامات پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد، ملبہ فوری اٹھانے اور تعمیراتی سامان کو ڈھانپنے کی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے دوران سڑکوں پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے ، تعمیراتی ملبہ فوری ہٹایا جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو گردوغبار اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات مل سکےؤ ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...