نوشہرہ ورکاں:ہسپتالوں میں ہیلتھ ریفارمز پر عملدرآمد شروع
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ایمرجنسی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور ہسپتالوں میں ہیلتھ ریفارمز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات شروع کر د ئیے گئے۔
اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انچارج ریسکیو 1122 عرفان عبداﷲ موسیٰ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد ادریس، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مقصود ظفر مان، پیرا فورس کے کامران اعظم بریار اور سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی میاں رضوان علی نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments