گجرات :ہسپتالوں کے گرد فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا پلان

گجرات :ہسپتالوں کے گرد فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا پلان

ایم ڈی واسا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،ہنگامی صورتحال میں انتظامات کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے گرد فائر ہائیڈرنٹس کا ہنگامی پلان ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کی کا دورہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا ،دوران دورہ ہسپتال کے اطراف نئے فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب،ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایم ڈی نے واسا افسر وں کو ہدایات دیں کہ ہائیڈرنٹس کی تنصیب سمیت تمام ضروری اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں بروقت امدادی کارروائی یقینی بنائی جا سکے تاکہ آگ لگنے کی صورت میں بروقت پانی کی فراہمی، فوری فائر رسپانس اور ایک بھی قیمتی جان ضائع نہ ہو،اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ، ایس ڈی او اسد اور واسا کا متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...