حکمران سانحہ پمز کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دیں :پیر دائود رضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی ؐ پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
آفات و مصائب و مشکلات میں صبر کرنے اور اللہ تعالیٰ سے امن و سکون اور سلامتی کی دعا مانگنی چا ہیے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پمز ہسپتال پر پوری قوم افسردہ و غمگین ہے اور 14 نومولود بچوں کے والدین و لواحقین کیلئے دعاگو ہیں ۔ داؤد رضوی کہا کہ حکمران سانحہ پمز کے سلسلہ میں زبانی جمع خرچ کے طور پر بیان بازی اور روایتی کمیٹیوں پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ فوری سانحہ کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت نہ برتے ،حیریت ہے کہ تین دن گزرنے کے باوجود ابھی تک ذمہ دار کردار سامنے نہ آ سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments