ڈی پی او فیصل شہزاد سے گجرات چیمبر کے وفد کی ملاقات

ڈی پی او فیصل شہزاد سے گجرات  چیمبر کے وفد کی ملاقات

گجرات (نامہ نگار )ڈی پی او فیصل شہزاد سے صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن مٹو کی صدارت میں وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گروپ لیڈر حاجی ناصر محمود، سابق صدر باؤ منیر پشاوری، چیئرمین پولیس سٹینڈنگ کمیٹی خان دلاور خان، حاجی محمد زاہد، ایگزیکٹو ممبر چودھری علی شان جمشید بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں تاجروں کو درپیش سکیورٹی مسائل، امن و امان کی صورتحال اور کاروباری مراکز کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او گجرات نے تاجروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے اور مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...