فرائض میں غفلت ،پنجاب ہائی وے پٹرول کے اہلکاروں کو سزائیں
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ایس پی میاں معظم علی نے خود احتسابی کا عمل تیز کر دیا۔۔۔
دس دنوں میں 3 اردل روم کر د ئیے ،دوران ڈیوٹی غفلت لاپروا ئی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو اردل روم میں سزائیں دی گئیں ،اردل روم میں ٹوٹل 44ملازم پیش ہوئے ،بلا وجہ غیر حاضر رہنے اور دوران ڈیوٹی غفلت کا مظاہرہ کرنے پر 35 ملازمین کو سروس ضبطی کی سزا دی گئی ۔2ملازمین کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر انکوائری کے بعد اے ایس آئی سے ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا ،3ملازمین کو تنخواہ میں کمی کی سزا دی گئی ،7 ملازمین کو آئندہ محتاط ہو کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی تلقین کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments