منشیات فروشی کم ،نشہ آور ادویات کی فروخت میں اضافہ

منشیات فروشی کم ،نشہ آور ادویات کی فروخت میں اضافہ

میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر کھلے عام دستیاب ، نوجوان خریدار ،والد ین کا احتجاج

لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ وڑائچ، کوٹ اسحاق اور مدوخلیل میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے بعد نشہ آور ادویات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر مبینہ طور پر نشہ آور و سکون آور ادویات کی کھلے عام فروخت ، نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر محکمہ صحت کی مبینہ خاموشی پر والدین سراپا احتجاج بن گئے ۔بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک ، کوٹ اسحاق اور مدوخلیل پپناکھ میں لدھیوالہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں روایتی منشیات کی فروخت میں نمایاں کمی آنے کے بعد مبینہ طور پر نشہ آور اور سکون آور ادویات کا غیر قانونی کاروبار تیزی سے بڑھنے لگا متعدد میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نوجوانوں کو مختلف اقسام کی نشہ آور ادویات فراہم کئے جانے کی بے شمار شکایات سامنے آنے پر والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے دوسری جانب محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نہ ہونے پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔والدین نے الزام عائد کیا کہ بعض میڈیکل سٹور مالکان مبینہ طور پر زیادہ منافع کے لالچ میں نوجوانوں کو ادویات فراہم کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ محکمے کی جانب سے میڈیکل سٹورز کی چیکنگ ادویات کے ریکارڈ اور ڈاکٹر کے نسخوں کی جانچ پڑتال کا مؤثر نظام نظر نہیں آ رہا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...