چینی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا :کمشنر

چینی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا :کمشنر

قونصل جنرل کا دورہ کمشنر آفس ، چینی شہریوں کیلئے تحفظ کیلئے اقدامات پر اطمینان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)قونصل جنرل عوامی جمہوریہ چین مسٹر سن یان نے کمشنر آفس گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور کمشنر محمد علی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک چین دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چینی شہریوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کیلئے سکیورٹی اور سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چینی معزز مہمان کو گوجرانوالہ ڈویژن میں چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

جس پر قونصل جنرل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامات کو سراہا۔ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی یہ ملاقات پاک چین دوستی اور باہمی اعتماد کے مزید فروغ کی ایک خوبصورت مثال ہے ۔کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چینی شہریوں اور سرمایہ کاروں کو محفوظ، پُرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے ،کسی منفی قوت کو پاک چین تعلقات میں رخنہ اندازی کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...