کرپشن، جعلی انتقال :لینڈ ریکارڈ آفیسرز، پٹواری گرفتار

کرپشن، جعلی انتقال :لینڈ ریکارڈ آفیسرز، پٹواری گرفتار

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں کارروائیاں

گوجرانوالہ، سیالکوٹ (سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا )محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں مختلف کارروائیوں کے دوران لینڈ ریکارڈ آفیسرز، پٹواریوں اور مجرمانہ غفلت میں ملوث روپوش اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، یہ کاروائیاں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں ۔اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے مقدمہ نمبر 34/2026 کے سلسلے میں دورانِ تفتیش بڑی پیشرفت کرتے ہوئے 3 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ہونے والوں میں گریڈ 16 کے لینڈ ریکارڈ آفیسر نورالحسن گریڈ 16 کے انچارج ریکارڈ سنٹر محمد علی راجپوت گریڈ 14 کے سروس سنٹر آفیشل شاہد شامل ہیں۔

تھانہ اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین نے مقدمہ نمبر 12/2026 میں پیشرفت کرتے ہوئے تحصیل پھالیہ کے حلقہ کوٹ رحم شاہ سے عثمان پٹواری اور مظہر اقبال (منشی)کو گرفتار کر لیا ۔ سیالکوٹ میں اینٹی کرپشن نے دو اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کیا ہے جن کی تفتیش مکمل ہو چکی ، مرحوم بھائی کے شرعی وارثوں کو جعلی انتقال کے ذریعے وراثتی جائیداد سے محروم کرنے والے مرکزی ملزم خالد محمود ولد اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہری کو پراپرٹی سے محروم کرنے کیلئے جعلی انتقال درج کرنے والے روپوش پٹواری شکیل لطیف (پٹواری حلقہ ریونیو)کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...