سیالکوٹ:ہسپتالوں میں سیفٹی آڈٹ ،تربیت و مشقوں کا انعقاد

 سیالکوٹ:ہسپتالوں میں سیفٹی آڈٹ ،تربیت و مشقوں کا انعقاد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کے سرکاری ہسپتالوں میں سیفٹی آڈٹ،تربیت و مشق کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال و دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا۔

بعدازاں نے ریسکیورز نے کسی بھی ہنگامی صورتحال جیسے آگ لگنے اور زلزلہ آنے جیسے خطرات سے بروقت نمبرد آزما ہونے کیلئے ضلع اور تحصیل کے سرکاری ہسپتالوں میں فرضی مشقوں کا انعقاد کیا جس میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کے علاوہ کوٹلی لوہار۱ں اورMNHC\'s میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر ٹریننگ و مشق کا انعقاد کیا۔ مشق کے دوران آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ کے اندر پھنسے لوگوں کو بچا کر باہر نکالنا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بروقت قریبی ہسپتال منتقل کرنا کے علاوہ آگ پر بروقت قابو پانے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...