انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ میں ملوث 12 افراد گرفتار

 انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ میں ملوث 12 افراد گرفتار

بجلی کے میٹر کیلئے ایک لاکھ روپے رشوت لینے پر گیپکو اہلکار کو بھی دھر لیا گیا

گوجرانوالہ،سیالکوٹ (نیوز رپورٹر،نمائندہ دنیا )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سرکلز میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ، بدعنوانی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 12 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔مختلف مقدمات میں 10 ویزا فراڈیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں محسن رضا، محمد طارق، جاوید احمد، محمد شبیر، رانا دلدار، فیصل علی، عامر شاہ، طلعت ستار، تنویر احمد اور ساجد بیگ شامل ہیں۔ گوجرانوالہ سرکل سے 4، گجرات سرکل سے 3 اور سیالکوٹ سرکل سے 3 ملزم گرفتار کئے گئے جن میں چند اشتہاری بھی شامل ہیں۔ملزموں نے اٹلی، البانیہ، کینیڈا اور دبئی بھجوانے کے نام پر شہریوں سے ایک کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد بٹورے ، ایک کیس میں البانیہ کا جھانسہ دے کر شہری کو آذربائیجان کے وزٹ ویزے پر بھیج دیا گیا۔ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے گیپکو (سیالکوٹ کینٹ سب ڈویژن)کے اہلکار ذیشان جاوید کو بجلی کا میٹر لگانے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت لیتے موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کر ملزم آصف کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 24 لاکھ روپے اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے جن سے حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ ملا، ملزم اسٹیٹ بینک کا لائسنس پیش کرنے میں ناکام رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...