وزیر آباد چیمبر کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریب

وزیر آباد چیمبر کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریب

تاجروں ،صنعت کاروں کے کاروبار،برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا:مقررین

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد کی بزنس کمیونٹی کو سہولیات ،کاروباری معاملات سے متعلقہ فورمز پر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ترجمانی سے تاجروں ،صنعت کاروں کے کاروبار،برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا، وزیرآباد میں چیمبراف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کی ایک سالہ کارکردگی ،تاجر دوست پالیسیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ، وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کسی ایک کا نہیں بلکہ ہر کاروباری حلقے اور فیملی کو اجتماعیت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری ،سماجی شخصیت امتیاز اظہر باگڑی نے وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے ایک سال کی تکمیل پر منعقدہ تقریب میں کیا۔

اس موقع پر عبد الحمید خواجہ ،میاں صبیح الرحمن ،سید ضیا النور شاہ ،سبحان رشید،ندیم وڑائچ،ڈاکٹر سید اکبر حسین کاظمی ،سید ظفر حسین زیدی ، تصور حسین زیدی،ڈاکٹر سید رضا سلطان،ڈاکٹر خالد محمود بھی موجود تھے ۔ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے کہاکہ وزیرآباد کے کاروباری حلقے پاکستانی معیشت کے استحکام میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر مظاہر حسین زیدی نے کہا وزیرآباد کی دھرتی اور علاقے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے امور کی سر انجام دہی ماں جائی دھرتی وزیرآباد سے وابستگی اور پیار کی مظہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...