گجرات چیمبر کے انتخابات کیلئے امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی جمع

گجرات چیمبر کے انتخابات کیلئے  امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی جمع

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے شاہین اور فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن کمیشن عامر نعمان اور سیکرٹری گجرات چیمبر عثمان مظفر کو جمع کرا د ئیے۔

کارپوریٹ کلاس کیلئے عدیل اعجاز، میاں غلام محی الدین، ایاز ملک،کاشف محی الدین،محمد آصف کھوکھر، شاویز یونس، ارسلان پرویز، یاسر محمود، عدنان بشیر، احتشام اکمل، غیاث الدین پال، حمزہ مجاہد، گل مان طارق کائرہ، محمد معاذ احمد مٹو، اسامہ اعجاز شامل ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے ملک مظہر اقبال اعوان، عادل پرویز، انصر قذافی، رضوان اسلم بٹ، سفران ناظر چاند، محمد افضال تارڑ، محمد محمود، مدثر محمود، محمد یونس، مرزا بلال اکرم، شیخ ہارون باری، چودھری آصف جاوید، عمران مہدی، محمد ابراہیم، نوید سلیم، مدثر حسین، شیخ محمد احسن جاوید شامل تھے ۔ پولنگ 11 ستمبر کو ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...