جشنِ میلاد النبی ؐپر صفائی کے بہترین انتظامات،شہریوں کا خراج تحسین

جشنِ میلاد النبی ؐپر صفائی کے بہترین  انتظامات،شہریوں کا خراج تحسین

ملکوال(نمائندہ دنیا )جشنِ میلاد النبی ؐکے موقع پر ستھرا پنجاب کی طرف سے تحصیل ملکوال کے علاقوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔

تحصیل ملکوال کے انچارج پیرزادہ نور الہدیٰ شاہ نے بتایا کہ ملکوال شہر، گوجرہ، میانہ گوندل ، بوسال، نین رانجھا سمیت دیگر علاقوں میں میلاد جلوس کے راستوں پر صفائی کے بعد پانی کا چھڑکاؤ کرنے کے ساتھ سڑکوں کے اطراف میں چونا بھی ڈالا گیا۔ مرکزی انجمن تاجران ملکوال کے قائم مقام صدر عدنان محمود چودھری ، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر مدثر حیدر بٹ اور انجمن نور المصطفیؐ محلہ کوٹلی نے بھی صفائی کے انتظامات کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...