ہسپتالوں کے بند ہنگامی راستے فوری کھولنے کے احکامات

 ہسپتالوں کے بند ہنگامی راستے فوری کھولنے کے احکامات

سی ای او ڈاکٹر عمر کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ ،ایمر جنسی راستے پر تالے لگے ہوئے تھے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پمز ہسپتال اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد محکمہ صحت گوجرانوالہ حرکت میں آ گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عمر راٹھور نے ضلع گوجرانوالہ کے مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ کر کے فائر سیفٹی اور حفاظتی تدابیر کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔دورے کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکے ، نوشہرہ ورکاں اور وزیر آباد کی انسپکشن کی گئی۔ معائنے کے دوران ہسپتالوں کا فائر سیفٹی سسٹم فعال اور الارم سسٹم الرٹ پایا گیا تاہم ایمرجنسی ایگزٹ کے راستے موجود تو ہیں لیکن ان پر تالے لگے ہوئے تھے۔

سی ای او ہیلتھ نے اس غفلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ہنگامی راستے فوری کھلے رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر راٹھور نے بتایا کہ ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں باقاعدہ فرضی مشقوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا تاکہ عملے کی تیاریوں کو ہر وقت حتمی شکل میں رکھا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال یا ایمرجنسی میں مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کیلئے ریسکیو 1122 کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...