ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ طبی سہولیات انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ   طبی سہولیات انتظامات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر، او پی ڈی، فارمیسی سمیت مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، آلات و مشینری کی فعالیت اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں بجلی، پانی، صفائی، ادویات، طبی آلات اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی میں کسی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...