ڈسکہ :مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
قیمت 490روپے کلو مقرر ،صاف گوشت 620روپے فرو خت ہونے لگا
ڈسکہ (نامہ نگار )اوپن مارکیٹ میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، برائلر گوشت کے نرخ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے قیمت 490 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 310 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے ، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 324 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 338 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کا نرخ مقرر کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں کو صافی برائلر گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں، انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments